سعید اجمل بھی سیاست کے میدان میں کود گئے ،کس پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا؟سب کو حیران کرگیا

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل نے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سعید اجمل نے شیخوپورہ کے حلقہ این اے 122سے پی ٹی آئی کے امیدوار رانا علی سلمان کی حمایت کا اعلان کیا۔ ان کا کہناتھاکہ رانا علی سلمان کو قومی اسمبلی نشست پر الیکشن لڑنے پر مبارکباد دی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بہت اچھے امیدوار ہیں،اسپورٹس مین ہیں،ان کی کامیابی سے کھیل فروغ پائیں گے۔سعید اجمل نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی کیلئے امیدکا اظہارکیا اور دعا بھی دی ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں