امریکہ میں پاکستان ڈے پر بھارتی ترانے پر رقص پاکستانی پرچم تھامنے سے انکار، بھارتیوں کے ہاتھوں بکنے والے گلوکار عاطف اسلم کو نشان عبرت بنانے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

امریکہ میں پاکستان ڈے پر بھارتی ترانے پر رقص پاکستانی پرچم تھامنے سے انکار، بھارتیوں کے ہاتھوں بکنے والے گلوکار عاطف اسلم کو نشان عبرت بنانے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو بھارتی ترانے پر رقص کرنا مہنگا پڑ گیا،لاہور کے تھانہ سول لائنز میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی گئی ۔تفصیلات کے مطابق شہری حماد نے گلوکار عاطف اسلم کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ سول لائنز میں درخواست دی ہے ۔درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ عاطف اسلم نے امریکہ میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقد تقریب میں بھارتی ترانے پر رقص کرکے پاکستانیوں کے جذبات مجروح کیے ہیں۔ انہوں نے تقریب میں پاکستانی پرچم تھامنے سے انکار کرکے قومی پرچم کی بھی توہین کی ہے۔پولیس نے درخواست وصول کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں