بالی ووڈاداکارہ کترینہ کیف کتنی برس کی ہوگئیں

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف35برس کی ہوگئیں۔کترینہ کیف 16جولائی1983 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں۔ماں انگریز، باپ بھارتی اور خود ان کی شہریت برطانوی ہے۔ورک پرمٹ پر فلموں میں کام کرنے والی کترینہ نے2003 میں بھارتی فلم بوم سے فلمی دنیا میں قدم رکھا لیکن کامیابی کا سفر2005 میں فلم سرکار سے شروع ہوا۔ جس میں ان کے مدمقابل ابھیشک بچن تھے۔2005 میں ہی سلمان خان کے ساتھ ان کی کامیاب ترین کامیڈی فلم میں نے پیار کیوں کیا ریلیز ہوئی اس فلم کیلئے کترینہ کو اسٹار ڈسٹ ایوارڈ دیا گیا۔2008سے لے کر اگلے تین سال تک کترینہ کو فیشن میگزین اور ایسٹرن آئی کی جانب سے دنیا کی پرکشش ترین ایشیائی خاتون قرار دیا گیا۔ کترینہ کیف کئی مشہور برانڈز کی ایمبیسڈر بھی ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں