فیس بک میں بڑی تبدیلیوں کااعلان،اب آپ فیس بک سےآسانی سے کماسکیں گے،نئےفیس بک میں کیاہوگا،ریحان اللہ والابتاتے ہیں

فیس بک میں بڑی تبدیلیوں کااعلان،اب آپ فیس بک سےآسانی سے کمانے کےعلاوہ اوربھی بہت کچھ کرسکیں گے،نئےفیس بک میں کیاہوگا،ریحان اللہ والابتاتے ہیں.

کراچی(تفہیم ڈاٹ پی کےآن لائن)فیس بک کے مالک مارک زکربرگ نے اعلان کیاہے کہ فیس بک کے نیوز فیڈ میں بہت کچھ نئے آنے والا ہے،فیسبک اور ٹیکنالوجی کےبارے میں وقتافوقتاآگاہی دینےوالے مشہورٹیکنالوجسٹ ریحان اللہ والا کے تازہ ترین فیس بک لائیومیں انہوں نے کہاہے کہ فیس بک مالک زکربرگ کے اعلان کے مطابق فیس نیوز فیڈ میں وقت کی ضرورت کے مطابق انتہائی اہم تبدیلیاں آنے والی ہیں،جن میں ٹی وی،ایڈورٹائزنگ،فیس بک پیجزپر اشتہرات گروپس کی افادیت،اور بہت کچھ،،ان تبدیلیوں کے بعد فیس بک صارفین آسانی سےکاروبار کرسکیں گے اور یوٹیوب کے مقابلے میں فیس بک پر آسانی سے کمانے کے مواقع میسر ہونگے،فیسبک میں ان اہم تبدیلیوں کے بعد وٹس ایپ صارفین بھی فیسبک جائن کردینگے، ان کا کہنا تھا(ویڈیوسن لیجئے)کہ

اب مکمل تفصیل تو سامنے نہیں آئی تاہم اس سال ہونے والے تبدیلیاں باالکل مختلف اور بہت سی ضروریات پورے کرنے والی ثابت ہونگی،ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں مختلف قیاس آرئیاں ہورہی ہیں تاہم فیس بک کی تبدیلیاں اس سال انقلابی تبدیلیاں ثابت ہونگی اور نیوز فیڈ میں اشتہارات سے لیکر فیس بک لائیو اور پھر اسکے ٹائم لائن پر رکھنے کے شیڈیول تک ایسی تبدیلیاں کی جارہی ہیں،اس حوالے سے فیس بک لائیومیں ایک سے زیادہ افراد کو لائیولینے کا آپشن بھی آسکتاہے.ریحان اللہ والا پاکستان میں جہاں فیس بک کے مفید استعمال اور عام افراد کو فیس بک کے استعمال کی آگاہی دینےمیں مشہور ہیں وہاں پرفیس بک سے فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستان کے غریب لیکن باصلاحیت نوجوانوں کو دنیابھرمیں کامیابی کی جانب گامزن کمیونٹی سے جوڑنے کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں خرچ کرنے میں لگے نظرآتے ہیں،فیس بک لائیوآپشن کے شروع ہونے کے بعد انہوں نے گذشتہ سال پورے پاکستان کادورہ کیا اور ہرضلع میں بلا تفریق تمام مکاتب فکر کے علماء، سیاستدانوں،افسران،ممبران اسمبلی ،یونیورسٹیوں اورمدارس کے طلباء سے ملاقاتیں کرکے انہیں باقاعدہ لائیولاکران کی جھجک ختم کی اور ایک بہت بڑی کمیونٹی کو آپس میں جوڑنےاور انہیں ایک دوسرے کے کام آنےاپنے تجربات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے پرآمادہ کرنے میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے.اسی طرح پاکستان کے پہلے وہ شخص جنہوں نے اپنے فیس بک فرینڈز سے مختلف علاقوں میں ملاقاتیں کرکے خیالاتی دنیا سے نکال کر عملاکچھ کرنکالنے پرلگادیا.فیس بک پرایک دوسرے سے سیکھنے اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کاان کا اپناایک تجربہ ہے .فیسبک کے ذرئعے مثبت تبدیلی اور پرامن معاشرے کاقیام انکے زندگی کےمقاصدمیں ایک اہم مقصد ہے، اس مقصد کیلئے انہوں نے اپنے فیسبک فرینڈزاور فالورزکوبھی مختلف کیٹیگریزمیں رکھاہے.جبکہ ٹیکنالوجی اور فیس بک کے بارے میں اپنے آپ کوبھی اپڈیٹ رکھتے ہیں اور اپنے فالورزکوبھی بلاتعطل آسان طریقے سے سمجھانے میں لگے رہتے ہیں.

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں