عاصمہ قتل کیس میں گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کر لیا، افسوسناک انکشافات

کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) رشتے پر انکار کی وجہ سے قتل ہونے والی عاصمہ کا قاتل سعودی عرب فرار ہو چکا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عاصمہ قتل کیس میں گرفتار سہولت کار شاہ زیب نے تفتیشی ٹیم کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، شاہ زیب نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو فرار کرانے میں مدد فراہم کی تھی، اس موقع پر شاہ زیب نے واردات میں استعمال ہونے والے پستولکی بھی نشاندہی کی جسے پولیس نے برآمد کر لیا۔ کے پی کے پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ زیب کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی اس کے گھر سے برآمد کر لی ہے اور مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو جس گاڑی میں فرار کرانے کے لیے استعمال کیا گیا وہ بھی پکڑ لی ہے۔ واضح رہے کہ جنوری کے آخر میں مجاہد آفریدی نے اس وقت عاصمہ کو قتل کر دیا جب اس کے گھر والوں کی طرف سے رشتے سے انکار کیا گیا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں