تحریک انصاف کے اہم رہنما نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

پشاور(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر محمد ہمایون خان کے زیر صدارت ابن علی حسینی ضلع صدر ہنگو کے قیادت میں پی ٹی آئی کے ضلع رہنما ڈاکٹر اْلفت حسین نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پر صوبائی آفس سیکرٹری طلاء محمد ،اقبال خان بھی موجود تھے،صوبائی صدر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کروالے ساتھیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ امریتی باقیات پارٹی قیادت سے لے کر کارکنان کے خلاف کیچڑ اچھالا گیا مختلف قسم کے ہتھکنڈے استعمال ہوئے جھوٹے مقدامات میں پھانسی گھاٹ
،گولیاں ، میڈیا ٹرئل تمام حربے استعمال کئے جا چکے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صوبے کے تمام ڈویثرن میں عنقریب بڑے بڑے جلسے کرئینگے اس حوالے سے ڈویثرنل ،ضلعی صدور اور عہدیدار بھٹو ازم کا پیغام گھر گھر پہنچائیں کارکنوں کو محترک کریں جیالے الیکشن کی تیاری کریں آنے ولا وقت پیپلز پارٹی کا ہے عوام صوبائی حکومت کے غیر سنجیدہ اقدامات اور عوامی مسائل میں عدم دلچسپی کی وجہ سے سخت نالاں ہے ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں