نئے پاکستان میں آئمہ کرام کی موجیں! حکومت نے ماہانہ وظیفے سے متعلق شاندار اعلان کردیا

خیبر پختونخوا حکومت نے آئمہ کرام کو ماہانہ وظیفہ دینے کیلئے ہدایات جاری کردیں

مانسہرہ (تفہیم ڈاٹ پی کے آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے آئمہ کرام کو اعلان کردہ ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، طریقہ کار طے کرنے اور دیگر ضروری اقدامات کیلئے چیف سیکرٹری کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اپنے سابق دور میں صوبہ بھر کی مساجد اور مدارس کے آئمہ کرام کو ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا تھا تاہم طریقہ کار طے نہ ہونے کی وجہ سے وظیفہ نہیں دیا جا سکا، نئی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی فنڈز کی عدم دستیابی پر اس پروگرام کو ختم کر دیا تھا تاہم صوبائی حکومت نے ایک بار پھر آئمہ کرام کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کو طریقہ کار طے کرنے اور دیگر ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں