نوشہرہ پولیس نے بڑی کاروائی کے دوران چورگروہ اسلحے سمیت دھرلیا

نوشہرہ پولیس نے بڑی کاروائی کے دوران چورگروہ اسلحے سمیت دھرلیا

نوشہرہ(جاوید خان رپورٹ )تھانہ مصری بانڈہ کی چور گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی۔

دورکنی چور گرہ گرفتار ،واردات میں استعمال ہونے اسلحہ برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہداللہ
تفصیلات کے مطابق:۔چند دن پہلے مہمند سید ولد معرفت شاہ ساکن میاں عیسیٰ نے مصری بانڈہ پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ میں رات کو گھر میں محو خواب تھا کہ نامعلوم چوروں کی آہٹ پر جاگ گیا جو میرے گھر میں چوری کرنے آئے تھے۔جن کے ساتھ میری ہاتھا پائی بھی ہوئی لیکن چونکہ وہ زیادہ اور با مسلح تھے اسلئے وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اس واقع کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہداللہ نے DSPاکوڑہ فاضل خان کی سر براہی میںSHO مصری بانڈہ سید اسماعیل شاہ خان پر مشتل ٹیم تشکیل دیکر اصل حقائق معلوم کرکے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ پولیس ٹیم نے دن رات کی انتھک محنت کرکے ملزمان سلمان ولد نوروز اوراسماعیل ولد گلفرام ساکن میاں عیسیٰ تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے 01عدد کلاشنکوف اور 01 پستول برآمد کر لیا گیا ۔ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پتا چلا تھا کہ مہمند سید نے ڈاٹسن بھیجا ہے اور اُس کے 7 لاکھ روپے اس کے گھر میں ہیں جسکو چوری کرنے ہم اُن کے گھر رات کو گئے تھے۔اہل علاقہ نے پولیس کی اس کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں