پاکستان تحریک انصاف کی دیربالاسے نامزد اُمیدوار حمیدہ شاہد کا ریکارڈ

دیربالا(ڈیسک رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف جو کہ اب ملک میں بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آگئی ہے ،قومی اسمبلی کے علاوہ خیبرپختونخوا میں بھی سب سیاسی جماعتوں سے آگےہے،تحریک انصاف کی جانب سے صوبہ بھر میں نامزد اُمیدواروں میں کوہستان دیربالاسےنامزداُمیدواروں میں اپنی ایک اہمیت تھی ،تحریک انصاف نے اس علاقے سے جس میں خواتین کےلئے ووٹ ڈالنا بھی مشکل تھا وہیں سے ایک خاتون حمیدہ شاہد کو اُمیدوار نامزد کردیا،حمیدہ شاہد اگر چہ سیٹ سیٹ نہ جیت سکی لیکن ایسے علاقے سے بطور اُمیدوار سامنے آکتاور دس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکےایک ریکارڈ قائم کیا.مذکورہ حلقے سے اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کے اُمیدوارملک بادشاہ صالح 20ہزار936ووٹ لیکر ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں جبکہ متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار محمد علی 19 ہزار313ووٹ لیکردوسرے نمبرپر رہے.واضح رہے کہ اس سے قبل ایسے علاقوں سے خواتین کابطوراُمیدوار آناتو درکنارووٹ ڈالنابھی ایک مشکل مرحلہ ہوتاتھا،ایسے میں حمیدہ شاہد کا بطوراُمیدوار سامنےآنے سے خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں پر بھی ایک اثر پڑیگااور خواتین کاووٹ ڈالنے کامسئلہ بھی ہمیشہ کیلئے حل ہوجائیگا۔مذکورہ حلقے کاانتخابی نتیجہ ملاحظہ کیجئے

Election Result Of Hameeda shahid

Hameeda shahid PTI

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں