نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس(ر) دوست محمد خان نےسخت احکامات جاری کردئے،ڈی پی او نوشہرہ سےرپورٹ طلب

پشاور(تفہیں ڈاٹ پی کےآن لائن)نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسابق جسٹس دوست محمد خان نے نوشہرہ پل کے پاس 13 سالہ لڑکے کی لاش برآمد ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپی اونوشہرہ سے واقعہ کی فوراً انکوائری کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور اس کیس کی مکمل رپورٹ طلب کی ہے ۔ اُنہوں نے اس واقعے پر انتہائی دُکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم غمزدہ خاندان کے ساتھ اس دُکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی ۔

Nowshera Chiled

Nowshera Chiled Murder

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں