شاباش نوشہرہ ٹریفک پولیس،ایسی شاندارکاروائی کرڈالی کہ آپ بھی داد دئے بغیرنہیں رہ سکیں گے

نوشہرہ(تفہیم ڈاٹ پی کےآن لائن) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ ڈاکٹر زاہداللہ کے خصوصی ہدایات پر انچارج ٹریفک وارڈن نوشہرہ فخرالسلام خان سب انسپکٹرکی سربراہی میں ٹریفک وارڈنز نوشہرہ کی جمعہ کے روز نوشہرہ کا روخ کرنے والے منچلوں اور ون ویلنگ کرنے والوں نوجوانوں سمیت،بغیر ڈرائیونگ لائنسس ،بغیر سلینسر،کم عمر ،بغیر ہلمٹ موٹر سائیکل ڈرائیوران کے خلاف ضلع بھر میں بھر پور کاروائی 530 موٹر سائیکل ڈرائیوران کو جرمانہ کرکے 156000 قومی خزانہ میں جمع کر وادئیے موٹر سائیکل ڈرائیوران کو ان کے والدین یا گھر کے کسی ذمدار فرد کے آنے کے بعد اس ہدایات کے ساتھ چھوڑا گیا کہ انکی ذرا سی لاپرواہی کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہے اس لیئے اپنے بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کیلئے نہ دیں نوشہرہ کے عوام نے ٹرایفک وارڈن کی اس کاروائی کی سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کاروائیاں جاری رہنی چاہیے اس میں ہمارا بھر پور تعاون حاصل ہوگا۔

Nowshera  Triffic Police

Nowshera  Triffic Police

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں