تاریخ کے بدترین دھاندلی زدہ انتخابات،آصف لقمان قاضی نےنوشہرہ پریس کلب میں دبنگ اعلان کردیا

a1Asif Luqman Qazi and MMA Leaders

نوشہرہ(تفہیم ڈاٹ پی کےآن لائن)متحدہ مجلس عمل ضلع نوشہرہ حالیہ انتخابات کے نتائج کو یکسر مسترد کرتی ہے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے آج بروز ہفتہ سہ پہر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے دفتر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کریں گے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ انتخابات ایک ڈیزائن کے تحت منعقد کروائے گئے(جاری ہے)ویڈیوکے بعد

اور پاکستان تحریک انصاف کو جتوانے کے لئے فوج کی نگرانی میں الیکشن کمیشن نے انتخابات میں انجینئرنگ کی گزشتہ پانچ برس سے اسٹیبلشمنٹ نے ایک مخصوص سیاسی جماعت کی سرپرستی کی یہ تاریخ کی بدترین دھاندلی زدہ انتخابات تھے ان خیالات کااظہار متحدہ مجلس عمل ضلع نوشہرہ کے صدر اور این اے 26 کے سابق امیدوار آصف لقمان قاضی، این اے 25 کے سابق امیدوار ذوالفقار باچا، پی کے 61 کے سابق امیدوار حاجی عنایت الرحمن، پی کے 62 کے امیدوار انجینئرامیر عالم خان، پی کے 63 کے امیدوار قربان علی خان، پی کے 64 کے امیدوار الحاج پرویز خٹک اور پی کے 65 کے امیدوار انجینئرطارق خٹک، متحدہ مجلس عمل ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی، سیکرٹری اطلاعات افتخار احمد، سیکرٹری مالیات قاری ریاض اللہ نے نوشہرہ پریس کلب میں مشترکہ نیوز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ گزشتہ پانچ برس سے اسٹیبلشمنٹ نے ایک مخصوص سیاسی جماعت کی سرپرستی کی، عدلیہ اور میڈیا چینلز کواس سیاسی جماعت کی حمایت کے لئے آلہ کار بنایا گیا اور تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کیلئے راستہ ہموار کیا گیا جمہوریت اور جمہوری اداروں کی توقیر عوامی رائے کے احترام سے بنتی ہے محض انتخابی ڈرامہ کے انعقاد سے نہیں حالیہ انتخابات کے نتائج زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے سیکورٹی اداروں کی سیاسی معاملات میں واضح جانبداری سے عوام کا اداروں پر سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے ضلع نوشہرہ میں 25 جولائی کو وسیع پیمانے پر پولنگ اسٹیشنز پر بے قاعدگیاں اور قواعد وضوابط کی خلاف ورزی سامنے آئی پولنگ ایجنٹس کو حراساں کیاگیا فارم 45مہیاں نہیں کئے گئے سیکورٹی اداروں نے امتیازی سلوک اور پولنگ کی شرح کو مصنوعی طورپر بڑھا چڑھا کر پیش کیاگیا انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان صحیح نتائج دینے میں بری طرح ناکام رہے اور جان بوجھ نااہل عملہ تعینات کیاستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ جلد بازی میں غلط اعلانات کئے گئے اور پوری قوم کو انہوں نے ذہنی کوفت میں مبتلا رکھا جبکہ ٹرن آؤن انتہائی کم بلکہ نہ ہونے کے برابر تھی لیکن نتائج 50 فیصد سے زائد ظاہر کئے گئے انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل آئندہ لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے آج بروز ہفتہ سہ پہر 4 بجے متحدہ مجلس عمل ضلع نوشہرہ کے دفتر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیاجارہا ہے اور متحدہ مجلس عمل کی قیادت کی جانب سے ہدایات کا انتظار کریں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں