امن و امان کے فروغ کے لیے بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی،نگران صوبائی وزیرڈاکٹرسارہ صفدر کی ملاقاتیں

Carataker Minister

پشاور(ویب ڈیسک)پاک کونسل ٓف ورلڈ ریلیجنز فیتھ فرینڈز کے قائم مقام چیئرمین حافظ عبدالغفور نے صوبائی وزیر مذہبی و اقلیتی امور میڈم سارہ صفد ر سے ایک اہم ملاقات کی جس میں سیکریٹری مذہبی امورہدایت اللہ جان، ڈائریکٹر اوقاف ہدایت اللہ اور کونسل کے پراجیکٹ منیجر اور صفدر مسیح اور محمد آصف نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبہ میں امن و امان کے فروغ کے لیے بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ امن ہماری ضرورت ہے اور اس کے لیے مذہبی قیادت ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس سلسلے میں اوقاف کے خطباء کو متحرک کرنے اور ان کو اپنا کردار برائے امن ادا کرنے کے لیے پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ صوبائی وزیر مذہبی و اقلیتی امور میڈم سارہ صفد راورُ پاک کونسل ٓف ورلڈ ریلیجنز فیتھ فرینڈز کے قائم مقام چیئرمین حافظ عبدالغفورنے اس عزم کا اظہار کیا کہ بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ کام کیا جائے گا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں