آصف لقمان قاضی نےانتخابی پروگرامات معطل کرکے سیلاب زدہ علاقوں کارخ کردیا،الخدمت فاؤنڈیشن کی ایمرجنسی ریلیف آپریشن میں حصہ لیا

نوشہرہ(تفہیم ڈاٹ پی کےآن لائن)متحدہ مجلس عمل کے ضلعی صدرو نامزد اُمیدوارحلقہ این اے5نوشہرہ آصف لقمان قاضی نے پبی اور ملحقہ علاقوں میں گذشتہ شب طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب زدہ علاقوں کادورہ کرکے ہنگامی طور پر الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاءکاروں کے ہمراہ ایمرجنسی ریلیف آپریشن کاآغاز کردیا،متاثرین سیلاب کی فوری امداد کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کو گھر گھر ابتدائی طور اشیائے خوردونوش پہنچائے گئے،آصف لقمان قاضی نے پبی کے ملحقہ دیہات چوکی ممریز،علی بیگ کندی سمیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کاتفصیلی دورہ کیا اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیکرفوری ریلیف آپریشنبھی شروع کردی،آصف لقمان قاضی اپنے کارکنوں سمیت سیلابی ریلوں میں سے پیدل گذر کر متاثرہ علاقوں تک پہنچے(جاری ہے)ویڈیوکےبعد!

اور تفصیلی جائزہ لینے کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن کو ایمرجنسی ریلیف آپریشن کے تحت متاثرین کو اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کی ہدایات دیں،آصف لقمان قاضی نے متاثرین سیلاب کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہم مصییبت کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں اور متاثرین سیلاب کی بحالی تک ہم اپنا ریلیف آپریشن جاری رکھیں گے.میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف لقمان قاضی نے کہا کہ اگر چہ یہ قدرتی آفات ہیں لیکن اتنی بڑی تباہی کے ذمہ دار سابق صوبائی حکومت بھی ہے جنہوں نے ذاتی مفادات کیلئے ڈنگہ سیاست کو پروان چڑھایااب یہ اسی ڈانگہ سیاست کا ہی نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی حکومت نے سیلابوں سے بچاؤ کیلئے برساتی نالوں اور دریائے کابل کے کنارے پشتوں کی تعمیر پر اربوں روپے کی خطیر رقم لگائی لیکن اقرباپروری اور ذاتی مفادات کوترجیح دینے کاآج یہ نتیجہ ہے کہ سینکڑوں مکانات،تیارفصلیں تباہ ہوگئیں اور بڑے پیمانے پر مال مویشیوں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں ،انہوں نے کہاکہ ایک ٹولے کی کرپشن کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے،انہوں نے کہا کہ اگر سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک وزارت اعلیٰ سے پہلے ایری گیشن منسٹر بھی رہے ہیں اور پھر وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے بھی انہوں نے سیلاب سے بچاؤ کے نام پر ڈانگے اور پشتے تعمیربرساتی نالوں کی توسیع کے جو ڈھنڈورے پیٹے انکے وہ دعوے عوام کے سامنے ہیں اگر برساتی نالوں کی توسیع و پشتوں کی تعمیر اور انکروچمنٹ کاحقیقی کام ہوتا تو آج عوام کو ان مسائل کاسامنا نہ ہوتاانہوں نے کہا کہ ہم نے سیلاب سے تباہ حال تمام دیہاتوں کادورہ کیا نقصانات کا جائزہ بھی لیا اور فوری ریلیف کا کام بھی الخدمت فاونڈیشن کے رضاء کاروں نے شروع کردیا ہے تاہم نگران صوبائی حکومت کو بھی متاثرین کی فوری بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے آصف لقمان قاضی نے کہا کہ ہم متاثرین کوتنہا نہیں چھوڑینگے اور جب تک تمام متاثرین کے نقصانات کا ازالہ نہیں جاتا تب تک ہم متاثرین کےساتھ ہونگے،انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے فوری طور پر تمام متاثرہ علاقوں تک اشیائے خوردونوش پہنچادئے ہیں تاہم مزید امدادی سرگرمیوں اور مکمل بحالی کیلئےالخدمت فاؤنڈیشن اپنا کام جاری رکھے گی،انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعاگو ہیں کہ مزید آفات سے ہمیں محفوظ رکھے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں اور مساجد میں ختم قران اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں

Asif Luqman Qazi
Asif Luqman Qazi In Flood Relief Operation
Asif Luqman Qazi In Flood Relief Operation
Asif Luqman Qazi In Flood Relief Operation
Asif Luqman Qazi
Asif Luqman Qazi In Flood Relief Operation

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں