بزنس مین مالک کے قیمتی سامان کو خرد برد کرنے والا ملزم قانون کے شکنجےمیں آگیا.قیمتی سامان برامد

نوشہرہ(تفہیم ڈاٹ پی کے آن لائن)نوشہرہ :۔ تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی۔آپنے ہی مالک کے ساتھ بزنس کے دوران خرد برد کرنے والا دھر لیا گیا۔ملزم کی نشان دہی پر خرد برد کیا جانے والا قیمتی سامان برآمد۔تحقیقات جاری۔۔ مسمی عمران خان ولد ولی خان سکنی حکیم آباد نے تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس کو رپوٹ درج کروتے ہوئے بتایا کہ میں ایک جنرل ارڈر ٹھیکدار ہوں میرے بزنس میں ورکرنیاز علی ولد مسافر سکنہ کورغ مردان حال حکیم آبادتمام مشینری اور سامان وغیرہ کا انچارج تھا۔تمام پریکٹیکل ڈیلنگ وسامان اس کی تحویل میں رہتا تھا۔ اس کے ٹرانسپورٹ سہولت کے لیے میں نے ایک پاک سٹار آٹو رکشہ بھی پرچیز کر کے حوالہ کی تھی ۔جس نے میرے ہی بزنس کا قیمتی سامان خرد برد کرتے ہوئے مجھے لاکھوں کا نقصان پہنچا دیا ہے۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر ذاہد اللہ نے ائے ایس پی کینٹ سرکل اویس شفیق کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر نسیم خان ،انوسٹی گیشن آفیسرایس ائی عنایت علی امجد ،ائے ایس ائی سلیم جاید خان پر مبنی ٹیم تشکیل دے خرد برد کرنے والے ملزم کی گرفتاری اور قیمتی مال کی برآمدگی کا ہدف حوالہ کیا۔پولیس ٹیم نے علاقائی سورس استعمال کرتے ہوئے انفارمیشن سے ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے حراست میں لے لیا ۔ابتدائی تحقیقات میں ملزم کا اعتراف ۔نشان دہی پر خرد برد کیا جانے والا قیمتی سامان میکسچر مشین،پاک سٹار رکشہ ،سپلٹ AC ،LED اور لوہے کی بڑی پانی ٹینکی برآمد کر لی گئی ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں