نوشہرہ :اندھے قتل کیس کا معمہ حل،سفاک قاتلوں کو گرفتارکرلیاگیا،تفتیش جاری اہم انکشافات کی توقع

نوشہرہ(تفہیم ڈاٹ پی کے آن لائن)نامعلوم سفاک قاتلوں کے ہاتھوں جواں سالہ شہری کے اندھے قتل کیس کا معمہ حل۔ملزمان گرفتار۔ نوشہرہ ۔ تھانہ مصری بانڈہ پولیس کی جدید خطوط پر استوار تفتیش کی بدولت کامیاب کاروائی ۔مصری بانڈہ کے علاقے موٹروئے کے نزدیک لاوارث جوان العمر شہری کو قتل کرنے والے اندھے قتل واقعے کامعمہ حل۔بے رحم قاتل گرفتار۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان کا اعتراف۔ تفتیش جاری۔ چندعرصہ قبل تھانہ مصری بانڈہ پولیس کوولی انٹر چینج موٹر وئے کے قریب مصری بانڈہ کے علاقے میں ایک جواں سالہ شہری کی صندوق میں تشدد زدہ لاوارث لاش ملی۔ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹرذاہد اللہ نے اندھے قتل کیس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئےSP انوسٹی گیشن افتخار خان، ڈی ایس پی اکوڑہ فاضل محمد کی سربراہی میں ایس ایچ اؤ تھانہ مصری بانڈہ ایس ائی اسماعیل شاہ خان،ائے ایس ائی اعجاز خان، انوسٹی گیشن افیسرایس ائی علی اکبر خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر جلد از جلد اندھے قتل کیس واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اصل حقائق منظر عام پر لانے اور آلہ قتل کی برآمدگی کا ٹاسک سونپ دیا ۔تفتیشی ٹیم نے انٹیلی جنس انفارمیشن نیٹ ورک کو فعال بناتے ہوئے جدید خطوط پر استوار تفتیش کی بدولت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عطااللہ ولد عزیز اللہ سکنہ افریدو کلے رسالپور،مسماۃ(ح)دختر نورحسین زوجہ مجاہد اقبال سکنہ گُجر کس رسالپور تک رسائی حاصل کرتے ہوئے حراست میں لے لیا ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران اعترف جرم کرتے ہوئے کئی اہم حقائق اُگل دیے ۔ملزمان نے سرسری تفتیش کے دوران وجہ عناد گھریلو چپقلش کا بتایا ۔سوسائٹی اور علاقہ معززین کی جانب سے پولیس کی بروقت فوری کاروائی اور ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہر فورم پر اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں