جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما ڈاکٹرسمیحہ راحیل قاضی کاضلع بھرمیں رابطہ خواتین مہم،وزیرگڑھی میں خواتین کے بڑےجلسے سے خطاب

وزیرگڑھی(تفہیم ڈاٹ پی کےآن لائن)جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی مرکزی رہنمااور صدرانٹرنیشنل مسلم وومن یونین ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے ضلع نوشہرہ کے مختلف دیہاتوں کے دوروں کا آغاز و ڈور ڈور مہم کا آغاز کردیاہے ،اس سلسے میں انہوں نے متحدہ مجلس عمل ضلع نوشہرہ کے تمام امیدواروں کے حلقہ جات کے دورے کئے اور مختلف دیہاتوں میں خواتین کو پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ ایجنٹس سمیت ووٹ دالنے کی بھی باقاعدہ تربیت اور ووٹ ڈالنےکی اپیل کی ہے گذشتہ روز وزیر گڑھی مدرسہ قرۃ الہدیٰ محلہ شیخان میں سینکڑوں خواتین کےجلسہ عام سے خطاب کیا اور خواتین کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہی کے ساتھ ساتھ تربیت اور ووٹ استعمال کرنے کیلئے بھرپور مہم چلانے کی اپیل بھی کی ،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ ڈاکٹرسمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ خواتین کا معاشرے میں اہم رول ہے اور اور انہیں اہم رول نبھانے اور ایک اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے ووٹ کے استعمال کیلئے گھروں سے نکلناہوگا،انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی تاریخ پر نظر ڈالیں تو مدینہ کی اسلامی ریاست کے قیام اور غزوات میں خواتین نے بڑی قڑی قربانیاں دیں ہیں انہوں نے کہا کہ ایک اسلامی ریاست ہی خواتین کے حقوق کے تحفظ کاضامن ہے انہوں نےکہا کہ خواتین اسلامی انقلاب کا ہراول دستہ ہے اور انشاء اللہ خواتین 25جولائی کو اسلام کے حق میں باپردہ اپنے گھروں سے نکل کرمغربی کلچرکومسترد کرینگی اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے اپنا حق ادا کریبگی،قبل ازیں وزیر گڑھی مدرسہ قریۃ الہدیٰ میں انکا زبردست استقبال گیاگیا،جلسے کے بعد انہوں نے خواتین کو پولنگ ایجنٹ سمیت پولنگ سٹیشنوں پرڈیوٹیوں اور ووٹ دالنے کے طریقہ کار بارے ٹریننگ بھی دی..قبل ازیں متحدہ مجلس عمل کے رہنما و  مدرسہ قریۃ الھدیٰ کے مہتمم مولانا گوہرالرحمان نے بھی جلسہ خواتین اسلام سے خطاب کیا اور ووٹ کی شرعی حیثیت اور خواتین کا الیکشن میں کردار و اہمیت پر روشنی ڈالی۔ کیاکہاملاحظہ کیجئے

Dr Raheel Qazi in Wazir Garhi

Dr Raheel Qazi

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں