سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کےہوم گراؤنڈ پر آصف لقمان قاضی اور الحاج پرویزخٹک کےبڑے جلسوں نےنوشہرہ کی سیاست کارخ بدل دیا

نوشہرہ(تفہیم ڈاٹ پی کےآن لائن)سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخان خٹک کے آبائی یونین کونسل و ہوم گراؤنڈپر این اے 26 سےمتحدہ مجلس عم کےنامزد اُمیدوار آصف لقمان قاضی اور پی کے64پرایم ایم اےکے نامزداُمیدوارالحاج پرویز خٹک کےیکے بعد دیگرے بڑے جلسوں کے بعد نوشہرہ کی سیاست میں بڑی تبدیلی رونما ہوگئی ہے،متحدہ مجلس عمل کی جانب سے نوشہرہ کیلئے دیگر اُ میدواروں کی پوزیشنز بھی ان جلسوں کے بعد مستحکم ہوتی نظر آرہی ہے،قبل ازیں سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے ورکروں کو غلیظ گالیوں کی وجہ سے بھی ضلع بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدواروں کو شدید مشکلات کاسامنااور پیشمانی تھی جبکہ اب گذشتہ شب انکے آبائی یونین کونسل مانکی شریف اور شیخی میں متحدہ مجلس عمل کے کامیاب پاور شوزنوشہرہ کی سیاست پر اثرانداز ہوگئیں ،(جاری ہے)ویڈیو کے بعد

اس سے قبل این اے 26 سے نامزد اُمیدوار آصف لقمان قاضی کےایک دن میں پانچ بڑے جلسوں نے بھی سیاسی ماحول بدل کر رکھ دی تھی اب سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور انکے دیگراُمیدوار جوکہ پہلے سے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے سیاسی ورکروں کو غلیظ گالیوں کی صفائیاں دینے کی کوششوں اور شدید دباؤ کے شکار تھے ایسے میں متحدہ مجلس عمل کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کےہوم گراؤنڈ پر بڑے جلسوں نےانتہائی مایوسی کاشکار کردیاہے آزاد حلقوں کے مطابق پرویز خٹک کے ہوم گراؤنڈ پر اس سے قبل کبھی انکے مخالفین ایسے بڑے جلسے نہیں کرسکے تھے اور اب انکی گالی گلوچ سیاست کی وجہ سے انکے آبائی یونین کونسل کے عمائدین بھی انہیں چھوڑتے نظر آرہے ہیں ، متحدہ مجلس عمل کے یکے بعد دیگرے ان بڑے جلسوں نے پورے ضلع نوشہرہ کی سیاست کارخ بدل دیا ہے.ان جلسوں کی چند تصاویر ملاحظہ کی جاسکتیں ہیں
Manki Shareef
Manki Shareef
Manki
Manki
manki
manki

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں