مہمندایجنسی: محکمہِ صحت مہمند اور 103 بریگیڈ مامد گٹ نے نئے تعمیر شدہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مامد گٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ۔

مہمندایجنسی(تفہیم ڈاٹ پی کےآن لائن)ڈسٹرکٹ انتظامیہ ضلع مہمند ٹرائبل ڈسٹرکٹ بتعاون محکمہِ صحت مہمند اور 103 بریگیڈ مامد گٹ نے نئے تعمیر شدہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مامد گٹ میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ۔ ڈسٹرکٹ مہمند کے تحصیل صافی مامد گٹ کے مقام پر واقع نئے تعمیر شدہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے بتعاون محکمہِ صحت مہمند اور 103 بریگیڈ مامد گٹ فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں دورافتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے 1853 مریضوں کا مفت معائنہ کیاگیا اور اُن میں مفت ادویات تقسیم کی جن میں 475 مرد، 643 خواتین اور 735 بچے شامل تھے جن میں سے 38 مریضوں کے ملیریا ٹسٹ ، 165 مریضوں کے ایچ آئی وی ٹسٹ اور 220 مریضوں کے دانتوں کے کے علاج کے علاوہ مذکورہ فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو شوکر ، بلڈ پریشر ، لشمینہٰ کے ادویات اور جنرل انٹی بایئوٹک مفت ادویات مہیا کی گئی۔ منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کی نگرانی ڈسٹرکٹ ہلتھ افیسر ڈاکٹر عالمگیر کررہے تھے جبکہ ٹیم میں شامل محکمہِ صحت کے 5 مردانہ ڈاکٹرز، 1 زنانہ ڈاکٹر ، 3 لیبارٹری ٹیکنیشن، 4 ڈسپنسرز، 4 ایل ایچ ویز اور معاون اہلکار کے علاوہ مہمند رائفلز 205 ونگ کے 2ڈاکٹرز اور 4 میڈیکل ٹیکنیشن نے بھی حصہ لیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہلتھ افیسر ڈاکٹر عالمگیر نے نئے تعمیر شدہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مامد گٹ میں باقاعدہ اُو پی ڈی مور خہ 17 جولائی 2018 سے شروع کرنے کا اعلان کیا ۔ 103 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئر شعیب بنِ اکرم نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں مریضوں کے لئے کی گئی انتظامات کا جائزہ لیا۔ فری میڈیکل کیمپ صبح آٹھ بجے شروع کی گئی اور 3 بجے سپہر اختتام پذیر ہوا۔ سیکورٹی کے اقدامات مہمند رائفلز 205 ونگ نے کئے تھے۔

Free Medical Camp
Free Medical Camp at mamad Gutt

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں