نوشہرہ کو دیوار سے لگانےاور عوام کااستحصال کرنے کیلئے ضلع کی سیاست پرتیس سال سےقابض کرپٹ سیاسی ٹولےنے آپس میں بندربانٹ کیلئےعوام کو کن سیاسی فارمولوں سے دھوکے دئے؟آصف لقمان قاضی نےبڑا انکشاف کردیا

نوشہرہ(تفہیم ڈاٹ پی کےآن لائن)متحدہ مجلس عمل ضلع نوشہرہ کے صدر ونامزداُمیدوار حلقہ این اے26آصف لقمان قاضی نے نوشہرہ میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیس سال سے نوشہرہ کے وسائل لوٹنے والے کرپٹ ٹولے کو عوام پہچان چکی ہے،آپس میں بندر بانٹ کرنے والے اس ٹولے نے ووٹ ضائع کرنے کیلئے اپنے خلاف مصنوعی اُمیدوار بھی کھڑے کردئے ہیں تاکہ عوام کو ایک بار پھر دھوکےمیں رکھ کران پرمسلط ہوسکیں لیکن عوام اس کرپٹ ٹولے کے ہرفردکوپہچان اورسیاسی فارمولوں سےاچھی طرح آگاہ ہیں ،عوام جانتے ہیں کہ عوام کو تیس سال ایسے دھوکہ بازی اور مصنوعی سیاسی مخالف آپ میدواروں کو میدان میں لاکھڑاکرکے انکے مستقبل کو کیسے برباد کیاجاتارہااور کن سیاسی فارمولوں سے عوام کا استحصال کیاجاتارہا،اب اس مخصوص ٹولے کی نام نہاد اور اپنی ذات کے ارد گرد گھومنے والی سیاست کے دن گنے جاچکے ہیں(جاری ہے)ویڈیوکے بعد

انہوں نے کہاکہ ضلع نوشہرہ خیبرپختونخوا کا گیٹ وے وہ ضلع ہے جو تیس سال قبل ایک بڑاصنعتی مرکز تھا اور یہاں پر دیگر اضلاع سے لوگ روزگار کیلئے آتے تھےلیکن یہاں سیاست پرتیس سال سے قابض کرپٹ ٹولے کی اقرباء پروری اور کرپشن ونااہلی کی وجہ سے ملک کے اہم سرمایہ کاراپنے کارخانے بند کرنے پر مجبور ہوئے جسکی وجہ سے نہ صرف ضلع نوشہرہ بلکہ قرب وجوار کے ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئےانہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں سرمایہ کاری کے اہم مواقع ہیں اور اس سرمایہ کاری کی بدولت ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کو انکی صلاحیت کے مطابق روزگار مل سکتاہے انہوں نے کہا کہ اب موقع ہے کہ ہم یہ عہد کرلیں کہ نوشہرہ کو ایک جدید اکنامک زون بنائینگے انہوں نے کہا کہ صرف متحدہ مجلس عمل کے پاس ہی اس مسئلے کا حل ہے اور ہمارے برادر اسلامی ممالک ملائیشیاء اور ترکی میں ہماری نظریاتی اسلامی پارٹیوں کی حکومت ہے جن کے تعاون سے ہم نوشہرہ میں جدید اکنامک زونزقائم کرسکتے ہیں اور پھر ہمارے نوجوانوں کو یہاں گھر کی دہلیز پراچھے روزگار اور نوکریاں مل سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ یہ کام صرف اور صرف متحدہ مجلس عمل اپنے ہمخیال اسلامی ممالک کی حکمران پارٹیوں کے تعاون سے کرسکتی ہے،اس بڑے جلسہ عام میں ایم ایم اے کارکنان اور قائدین نے عہد کیا کہ وہ نوشہرہ کو عالمی معیار کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ ماڈل شہر بنانے کیلئے انتخابات تک ڈور ٹو ڈور مہم چلائینگے.اور 25جولائی کے انتخابات کو نوشہرہ کی تقدیر بدلنے کا دن بنائنگے،آصف لقمان قاضی نے کہا کہ تیس سال تک نوشہرہ کے وسائل لوٹنےاور کارخانے بندکرنے ،اور معدنیات آپس میں بانٹنے والے کرپٹ سیاسی ٹولے سے ہم پائی پائی کا حساب لینگے ،انہوں نے کہاکہ گذشتہ تیس سال سے نوشہرہ کی معدنیات کااگر حساب کتاب لگایاجائے تو ان لوگوں نے کھربوں روپے کی کرپشن کی ہے اگریہ کھربوں روپےعوامی مفادات کیلئے خرچ کئے جاتے اور قومی خزانے میں جمع کئے جاتے تو آج نوشہرہ پاکستان کا دبئی ہوتا.انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ معدنیات سے مالامال ضلع ہے لیکن ایک مخصوص ٹولے کی آپس میں بندربانٹ نے عوام کو ان معدنیات اور قدرتی وسائل کے ثمرات سے محروم رکھاہے اور بہت جلد ہم اس میگاکرپشن سکینڈل کاصندوق بھی عوام اورحکام کے سامنےلانے والے ہیں جس سے دودھ کادودھ پانی کاپانی ہوجائیگا

Asif Luqman Qazi Address

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں