نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ آج وطن واپس پہنچیں گے

لاہور(ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم کا بذریعہ ابوظہبی شام سوا 6 بجے کے قریب پاکستان پہنچنے کا امکان ہے جب کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے انہیں لاہور ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کے لیے 16 رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی۔(جاری ہے)ا

Nawaz Sharif With Maryam Nawaz
Nawaz Sharif With Maryam Nawaz

نیب حکام کے مطابق دو ٹیمیں لاہور ایئرپورٹ اور دو ٹیمیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات ہوں گی۔نوازشریف اور مریم نواز کو گرفتار کرنے کے بعد راول پنڈی لایا جائے گا جہاں سے انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔دوسری جانب چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں