نوشہرہ،میلہ مویشی منڈی اندھیرنگری اور چوپٹ راج

نوشہرہ(نٹ نیوز)نوشہرہ میلہ مویشی منڈی امان گڑھ میں ٹھیکیدار رکشہ ڈرائیوروں سے بھی داخلہ کے نام پر 150 روپے ٹیکس اور واپس جانے پر بھی 150 روپے باہر نکلنے کی فیس وصول کر رہے ہیں۔سراسر ناانصافی بربر یت اور ہر طرف سے مال۔کمال مہم میں ٹھیکیدار نے اخلاقیات کی بھی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ہے کوئی نگرانوں میں اس ظالم ٹھیکیدار سے پوچھنے والا۔؟ٹی ایم اے امان گڑھ کے حرام خور افسران کی حصہ داری کے باعث مال منڈی میں بیوپاری اور ٹرانسپورٹروں کو لوٹنے کا یہ سلسلہ دراز ھوتا جارہا ہے
۔اور لگتا ہے کہ عید قربان کے خریداروں کو بھی ٹھیکیدار اور ٹی ایم اے عملہ شیڈول سے زائد ریٹ وصولی پر اسی طرح لوٹتے رہیں گے۔نوشہرہ میں ضلعی انتظامیہ اور انٹی کر پشن پولیس کی بھی اس دھندے کو روکنے کی زمہ داری بنتی ہے کوئی؟

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں