ڈیرہ اسماعیل خان(تفہیم ڈاٹ پی کے آن لائن )متحدہ مجلس عمل اور جے یو آئی(ف) کے مرکزی صدرمولانا فضل الرحمن نے کہا ووٹ حق کے لئے استعمال کریں تو حق جیتے گا, عمران خان کو 25 جولائی کو بنوں سے شکست کی خبر ملے گی اور جیت ایم ایم اے کی ہی ہوگی۔مقامی میڈیا کے مطابق متحدہ مجلس عمل اور جے یو آئی(ف) کے مرکزی صدرمولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان می عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ووٹ کی حقیقت کو سمجھ کر ووٹ حق کے لئے استعمال کریں تو حق جیتے گا ,اگر آپ اپنے ووٹ کوباطل کیلئے استعمال کریں گے تو آپ پر باطل ہی مسلط ہوں گے, ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں آپ کے ووٹ نے ہی آپ کے ملک کو قرضوں سے نجات دلانی ہے ،اپنے ووٹ کو متحدہ مجلس عمل کے لئے استعمال کریں کیوں کہ تمام مسائل کاحل ہمارے پاس ہے, ہمارا کوئی بھی امیدوار کرپٹ نہیں اور نہ ہی اس پر کرپشن کا کوئی الزام ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 25 جولائی کو بنوں سے شکست کی خبر ملے گی اور جیت ایم ایم اے کی ہی ہوگی, اس مرتبہ پاکستانی قوم کو اپنے ووٹ کا استعمال بہت سوچ سمجھ کر کرنا ہے کیونکہ یہ ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
تلاش کریں
ہمارا فیس بک پیج

اشتھار

اشتھار

برایے اشتھار
ای میل
tafheem.press@gmail.com