پوری کوشش کروں گا عمران خان وزیر اعظم بنے :شیخ رشید

راولپنڈی (تفہیم ڈاٹ پی کے آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشیدنے ڈھوک کالا خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا الیکشن میں پوری کوشش کروں گا عمران خان وزیر اعظم بنے اور پاکستان تحریک انصاف وفاق کی اہم جماعت بن کر ابھرے ۔نجی ٹی وی چینل ”دنیا نیوز“ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشیدنے ڈھوک کالا خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں پوری کوشش کروںگا عمران خان وزیر اعظم بنے اور پاکستان تحریک انصاف وفاق کی اہم جماعت بن کر ابھرے گی ،اگر تحریک انصاف کی حکومت نہ بنی تو یہ پاکستان اور یہاں بسنے والی عوام کے ساتھ نا انصافی ہو گی ،انہوں نے جلسے میں نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعداگراللہ تعالیٰ نے ہمت دی تونوجوانوں کو 15ہزار نوکریاں دلاوں گا ، پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا ہے،یہ الیکشن ن لیگ کا آخری الیکشن ہے اس کے بعد مسلم لیگ نواز کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا، پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ اس وقت 1 لاکھ 25ہزار کا مقروض ہے، اگر عوام نے ہمیں موقع دیا تو ہم پاکستان کے تمام قرضے ادا کر دیں گے اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کر دیں گے،حلقہ کے عوام کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات مہیا کروں گا،آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے ،نواز شریف کے بعد اب شہباز شریف کی باری ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں