تبدیلی آنے والی ہے ،ملک میں زرعی انقلاب لائیں گے ،نوازشریف کو سزا ہونے پر شہباز اور حمزہ خوش ہیں:عمران خان

بورے والا(تفہیم ڈاٹ پی کے آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سزا ملنے پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز خوش ہیں اور دل میں مجھے دعائیں دے رہے ہیں،میراد ل کہتا ہے کے تبدیلی آنیوالی ہے ، جنہوں نے کبھی ایک گھنٹہ بھی کام نہیں کیاوہ بھی وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں،25جو لائی کے بعد مجھے ایک نئی صبح نظر آرہی ہے ۔

بورے والا میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سزا ہونے پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز مجھے دعائیں دے رہے ہیں اور لڈو بانٹ رہے ہیں،وہ دونوں بھی وزیر اعظم بننے کے لئے تیار بیٹھے ہیں ،بلاول بھٹو نے زندگی بھر کوئی کام نہیں کیا اور وزیر اعظم بننے کے لئے میدان میں آگئے اور زندگی میں ایک گھنٹہ بھی کام نہ کرنے والے بھی وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا دل کہتا ہے کہ تبدیلی آنیوالی ہے ، ہمارا زرعی سیکٹر پیچھے رہ گیا ہے، ہم کسانو ں کو پیسہ بنانے کا موقع دیں گے کیونکہ جب کسان پیسہ بناتا ہے تو ملک پر لگاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے دو جماعتوں نے باریاں لگارکھی تھیں اورعوام کے پاس دوجماعتوں کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا ۔عمران خان نے کہا کہ انصاف کا نظام ہو تو قوم اوپر جاتی ہے، قانون کی بالا دستی نہ ہوتو قوم آگےنہیں بڑھ سکتی،ہم کسانوں کیلئے تحقیقاتی ادارے بنائیںگے،منڈیا ں زیادہ بنائیں گے اور بیچ دیں گے،کسانوں کو بتایا جائے گا کہ پانی کیسے لگاتے ہیں؟ پاکستان میں کھیتوں کو پانی ایسے لگاتے ہیں جیسے پانچ ہزار سال پہلے موہنجو دوڑو کے لوگ لگاتے تھے،ہم نئے طریقے لیکر آئیں گے،ہماری صرف یہ کوشش ہوگی کہ ہم نے اپنے کمزور طبقے کو اوپر اٹھانا ہے،اس وقت جو پالیسی بنتی ہے اس کا مقصد امیر کومزید امیر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری نے قوم پر قرضے چڑھائے ہیں جن کی قیمت قوم ادا کرے گی مہنگائی کے ذریعے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کا مسلہ یہ ہے کہ جو حکومت جاتی ہے ایک خالی خزانہ چھوڑ کر جاتی ہے اور دوسرا فضل الرحمن چھوڑ کرجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپ میں محنت کرنے والے کو اس کا پھل ملتا ہے، ہم ملک میں زرعی انقلاب لیکر آئیں گے۔

انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 25جو لائی کو بلے پر مہر لگائیں اور گھر گھر جاکر لوگوں کو نکالیں اور کہیں کہ اپنے مستقبل کے لئے ووٹ ڈالیں، میں نیاپاکستان چاہتا ہوں، ایسا پاکستان جہاں باہر کے لوگ نوکریاں ڈھونڈنے کیلئے آئیں۔عمران خان نے کہا کہ عوام نواز شریف کے کہنے کے مطابق ووٹ کو عزت دیں لیکن چور کوعزت نہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام شکلیں نہ دیکھے بلکہ بلے کو ووٹ دے ،ہم مزدور کو اوپر لیکر آئیں گے اور غریب طبقے کوعزت دیں گے ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں