ضلعی ناظم مردان اسدعلی کےمختلف محکموں پرچھاپے،غفلت پر برہمی،کئی اہلکارمعطل ،محکموں سےوضاحت طلب کرلی!

مردان(تفہیم ڈاٹ پی کےآن لائن)۔قائمقام ضلع ناظم اسد علی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تخت بھائی اور بنیادی صحت مرکز گوجر گڑھی میں صفائی کی صورتحال اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کی ہے۔انہوں نے غیر اخلاقی رویے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی کے اہلکار کو فوری طور پر معطل کر نے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔انہوں نے منگل کے روز گوجر گڑھی اور سری بہلول میں بنیادی صحت مراکزاور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تخت بھائی پر اچانک چھاپہ مارا اور وہاں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

Qasim Ali Visit Hospital
Qasim Ali Visit Hospital

انہوں نے مریضوں کے تیمارداروں سے بھی سہولیات کے بارے میں استفسار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مریضوں کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کریں۔انہوں نے کہاکہ ضلعی حکومت صحت کے شعبے پر ترقیاتی بجٹ کا دس فیصد حصہ خرچ کررہی ہے لیکن بنیادی صحت مراکز اور ٹائپ ڈی اور رورل ہیلتھ سنٹرز کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے ضلع کے بڑے ہسپتالوں پر بوجھ بڑھتا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی کو مشینری کی مد میں ضلعی حکومت نے ترقیاتی بجٹ سے پچاس لاکھ اور میڈیسن کی مد میں ساٹھ لاکھ روپے ریلیز کئے ہیں لیکن پھر بھی کارکردگی اچھی نہیں ہے۔انہوں نے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ملازمین کو عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ اور دیگر مراعات ملتے ہیں اور انہیں عوامی خدمات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھنی چاہےئے۔انہوں نے ہسپتالوں کے حاضری اور سٹاک رجسٹرز بھی چیک کئے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں