نوازشریف اور مریم نواز کی لاہور میں ”سیاسی شو“ کرنے کی خواہشیں دم توڑ گئیں، نگران حکومت نے ایسا منصوبہ بنالیا کہ کسی کے وہم و گما ن میں بھی نہ ہوگا،چونکا دینے والے انکشافات‎

پشاور (ویب ڈیسک) 13 جولائی کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شام سوا چھ بجے لاہور ائیرپورٹ پر پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر لاہور ائیر پورٹ کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور دستیاب پہلی فلائٹ سے انہیں اسلام آباد پہنچا دیا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظممیاں نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد 13 جولائی بروز جمعتہ المبارک کو شام سوا چھ بجے لاہور پہنچ رہے ہیں ، ایک جانب مسلم لیگ (ن) انکے استقبال کی بھرپور تیاریاں کر رہی ہے تو دوسری جانب انہیں لاہور ائیرپورٹ سیل کر کے پہلی دستیاب فلائٹ سے اسلا م آباد پہنچانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں