آصف لقمان قاضی نے بھی دبنگ اعلان کردیا.

آصف لقمان قاضی نے بھی دبنگ اعلان کردیا.

نوشہرہ(تفہیم ڈاٹ پی کے)جماعت اسلامی کے مشیر،متحدہ مجلس عمل ضلع نوشہرہ کے صدر ونامزد امیدوار آصف لقمان قاضی نے نوشہرہ اپنے آبائی حلقہ کے مختلف دیہاتوں کے دورےکےدوران کارنرمیٹنگزسے خطاب کرت ہوئے(جاری ہے)ویڈیوکے بعد!

کہاکہ نوشہرہ کی سیاست پرقابض مفاداتی ٹولےکی نااہلی کی وجہ سے نوشہرہ سے صنعت کا خاتمہ ہوچکاہے اور اس مفاداتی ٹولے نے نوشہرہ کے عوام کو چپڑاسی رکھ کر غلامی کی زنجیریں پہنائی رکھیں،ان لوگوں کی نااہلی کی وجہ سے نوشہرہ کےباصلاحیت واعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بیرونی ممالک میں مزدوریوں پر مجبور ہیں،انہوں نے کہاکہ نوشہرہ کی سیاست کو گذشتہ تیس سال سے یرغمال بنانے والے اس مفاداتی ٹولے کے دن گنے جاچکے ہیں عوام ان سے انتقام لینگے،آصف لقمان قاضی نے کہا کہ ہم نوشہرہ میں جدید صنعتوں کےنٹورک کاجھال بچائینگےاور پھر ہمارے ضلعے میں نوجوانوں کو بغیرکسی سفارش و سیاست کے صلاحیت کی بناپر روزگار کے مواقع ملینگے.

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں