نوشہرہ میں پراچہ برادری کی پیپلزپارٹی میں شمولیت،لیاقت شباب کی ایازپراچہ کی قیادت میں پراچہ برادری کوشمولیت پر مبارکباد

نوشہرہ میں پراچہ برادری کی پیپلزپارٹی میں شمولیت،لیاقت شباب کی ایازپراچہ کی قیادت میں پراچہ برادری کوشمولیت پر مبارکباد

نوشہرہ( شہنشاہ رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر سابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور پی کے 63 کے نامزد
امیدوار لیاقت شباب نے پراچہ برادری اور امان گڑھ کے عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کرکے لیاقت شباب سمیت پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی حمایت کااعلان کیا پراچہ برادری آیا زپراچہ کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے اور اب کسی کی سازشیں کامیاب نہیں ہوگی اور نہ پراچہ برادری کی قسمت کے فیصلوں کی اجازت کسی کو دے سکتے ہیں وہ دن گئے جب کوئی اپنی ذاتی مفاد کی خاطر پوری پراچہ برادری کا سودہ کرلیتے تھے پراچہ برادری کے جوان بوڑھے سب پیپلزپارٹی کے امیدواروں کا بھرپور ساتھ دے کر 25 جولائی کو روایتی اور خانہ بدوش سیاستدانوں کا نوشہرہ سے بسترہ گول کردیں گے سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان پوری دنیا میں تنہا رہ گیا ہے کیونکہ حکومت کی خارجہ اور داخلہ پالیسیاں بری طرح ناکام ہیں سی پیک کا منصوبہ پیپلزپارٹی کے دور کا منصوبہ تھا اور اس پر سیاسی سکورنگ نوازشریف کررہے ہیں پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور اس پارٹی کی آبیاری میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی بینظیر بھٹو کا خون شامل ہیں پیپلزپارٹی کے کارکن اور لیڈر شپ جیلوں سے ڈرنے والے نہیں زرداری کو بارہ سال جیل میں رکھاگیا اور ان پر طرح طرح کے تشدد کئے گئے لیکن وہ اپنے اصولی موقف اور پاکستانی عوام کی خاطر ڈٹے رہے ہیں عوام 2018 کے انتخابات پی ٹی آئی کی تابوت میں آخری کیل ٹونک کر ان کا صفایا کردیں گے نیب، احتساب کمیشن کو بلین ٹری منصوبے میں کرپشن نظر نہیں آرہی ان خیالات کااظہارانہوں نے پراچہ برادری کی طرف سے دئیے گئے استقبالیے اور امان گڑھ نوشہرہ میں ایک بہت بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک انصاف کے درجنوں عہدیداروں اور کارکنوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا برادری کے رہنما روح رواں آیاز پراچہ نے اپنی برادری کی طرف سے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا بھرپور اعلان کیا لیاقت شباب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قوم کے ساتھ 2013کے انتخابات میں جووعدے کئے وہ جھوٹ اور انتخابی نعرے ثابت ہوئے کوئی بھی کام میرٹ پر نہیں ہوتا خیبرپختونخوا میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے کرپشن کا بول بالا ہے لیاقت شباب نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو مناظرہ کا چیلنج دیتا ہوں اور پورے یقین وشواہد کے ساتھ کہتا ہوں کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اس صوبے کا سب سے کرپٹ ترین شخص ہے کیونکہ ہر ادارے میں کوئی بھی کام وزیراعلیٰ کی مرضی کے بغیر نہیں ہوتا تھا حتیٰ کہ کلاس فور کی بھرتی بھی وزیراعلیٰ کی چٹ پر ہوتی تھی انہوں نے مزید کہا کہ نیب اور خیبرپختونخوا احتساب کمیشن والے سورہے ہیں ان کو خیبربینک سکینڈل سمیت معدنیات کی لیز، بی آر ٹی، بلین ٹری ، محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم، مالم جبہ زمین اور دیگرمنصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن نظر نہیں آرہی وقت آنے پر ان سب کا احتساب ہم کریں گے آنے والا دور پیپلزپارٹی کا مرکز اور صوبوں میں حکومت بناکر پاکستان میں عوامی راج قائم کریں گے جو شہید ذوالفقار علی بھٹوکا ویژن تھا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں