ایم ایم اے کےٹکٹوں کی تقسیم ؟مرکزی رہنماپروفیسرمحمد ابراہیم خان میدان میں آگئے،مرکزی امیرسینیٹرسراج الحق سےبڑامطالبہ کرڈالا

ایم ایم اے کےٹکٹوں کی تقسیم ؟مرکزی رہنماپروفیسرمحمد ابراہیم خان میدان میں آگئے،مرکزی امیرسینیٹرسراج الحق سےبڑامطالبہ کرڈالا

Proff: Muhammad Ibrahim Khan with Media Official
Proff: Muhammad Ibrahim Khan Media Talks

پشاور(ٹی ڈی پی)پروفیسر محمد ابرہیم خان،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان،ممبرمرکزی کونسل متحدہ مجلسِ عمل پاکستان اورممبر پارلیمانی بورڈ متحدہ مجلسِ عمل پاکستان نے سابقہ قبائلی علاقوں جوخیبر پختونخوا کے اضلاع بن گئے ہیں،میں متحدہ مجلسِ عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان کیطرف سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار ان کو ٹکٹ جاری کرنے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس بارے میں متحدہ مجلس عمل کے صوبائی پارلیمانی بورڈ میں اس بنیاد پر ان کی صوبائی تنظیم نے معزرت کی تھی کہ یہ علاقے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی نظم کے تحت ہیں۔ جبکہ مرکزی پارلیمانی بورڈ میں ان کے نمائندے اسے آزاد رکھنا چاہتے تھے۔اب ان کی طرف سے ٹکٹوں کا اجراء یکطرفہ کارروائی ہے جو متحدہ مجلس عمل دستور کی صریح خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے فوری طور پر بیس رکنی مرکزی کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے۔ بصورت دیگر سراج الحق صاحب امیر جماعت اسلامی پاکستان پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ مجلس عاملہ جماعت اسلامی پاکستان کا اجلاس طلب کر کے اس مسئلے کا حل نکالیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں