فاٹااصلاحات:گورنرخیبرپختونخوانے امریکی قونصلرسے ملاقات میں بڑی بات کہہ ڈالی

فاٹااصلاحات:گورنرخیبرپختونخوانے امریکیقونصلرسے ملاقات میں بڑی بات کہہ ڈالی

پشاور(این این آئی)پشاورمیں متعین امریکی قونصل جنرل سٹیفن فیکن نے گورنرہاوس پشاورمیں خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئر اقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔وہ کچھ دیر گورنر کے ساتھ رہے اورصوبے اورفاٹا کے عوام کی فلاح وبہبودکے حوالے سے مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا۔ گورنر نے کہا کہ قبائلی عوام کو ترقی کے قومی دھارے میں لانے کیلئے موجودہ حکومت فاٹا میں اصلاحات نافذ کررہی ہے۔گورنر نے کہا کہ حکومت قبائلی عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اورقبائلی علاقوں کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبہ خیبرپختونخوا اورفاٹا کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اورقربانیوں کا اعتراف کرناچاہئے۔دریں اثناء دورے پرآئے ہوئے فرانس کے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں پرمشتمل وفدنے گورنرہاوس پشاورمیں خیبرپختونخوا کے گورنرانجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔وفدمسٹرجیکس فیلورو(چیف ایڈیٹر/ورائٹر) جنرل لی مونڈ،مسٹرایمونریل ڈرویلی ، لی فیگارو(کورس پانڈنٹ بسڈ اینڈ نیودیلی ،ایم ایس کرن لی جان (جرنلسٹس گرانڈرپورٹر) لی جنرل دو ڈیمائنک ،ایم ایس جارس فیورٹی (کورس پانڈنٹ ایجنسی فرانس پریس ) اور مسٹر سکاٹ (سنیئرکورس پانڈنٹ فرانس ٹی وی چینل) پر مشتمل تھا۔وفدکے اراکین کچھ دیر کیلئے گورنر کے ساتھ رہے اورباہی دلچسپی کے مختلف امورپر گفتگوکی۔وفد کے اراکین کاخیرمقدم کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ پاکستان اورفرانس کے مابین دوستانہ تعلقات ہیں۔ فاٹا اصلاحات پرعملدرآمد کاذکر کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ہماری حکومت نے اس سلسلے میں پہلے سے ہی متعدد اقدامات اٹھائے ہیں اورتمام متعلقہ لوگوں کے صلاح مشورے سے قبائلی علاقہ جات کے عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کی غرض سے اصلاحات پر عملدرآمد جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں قانونی اصلاحات کوبھی ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات کوخیبرپختونخوا میں شامل کرنا قبائلی علاقہ جات کے عوام کے بہترین مفاد میں ہے، جس کی بدولت فاٹا کو پاکستان کے دیگر ترقیافتہ علاقوں کے برابر لایا جاسکے گا۔ گورنر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام عسکریت پسندی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں اورعالمی برادری کو ان کا اعتراف کرناچاہئے۔ گورنر نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں ملک میں امن وامان بحال ہوچکاہے اورماحول سرمایہ کاری کیلئے بھی موافق ہے۔دریں اثنا وفد کے اراکین نے ا من وامان کی صورتحال،عسکریت پسندی کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات نقل مکانی کرنے والے شہریوں کی بحالی اورقبائلی علاقہ جات کی تعمیروترقی کے حوالے سے امورپرگفتگوکی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں