نوشہرہ:پریس کلب نوشہرہ میں قاضی حسین احمدٌکی برسی کی مناسبت سےتقریب،مختلف جماعتوں کے مرکزی قائدین کی شرکت

نوشہرہ(تفہیم الرحمان رپورٹ)سابق امیرجماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی یاد میں برسی کی تقریب نوشہرہ پریس کلب میں منعقد ہوئی ،تقریب میں نوشہرہ بھر کے علاوہ صوبے کے مختلف مقامات سے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کاکاصاحب میں انکے قبر کی بھی زیارت کی ،نوشہرہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب کی میزبانی نوشہرہ پریس کلب کے ممبران نے کی ،

ممبرنظریاتی کونسل جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی رہنما ڈاکٹرسمیحہ راحیل قاضی نے بھی تقریب میں شریک مختلف علاقوں کی خواتین
سے خطاب کی،تقریب میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد موجود رہی،تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین،سابق وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیر اکرم خان درانی،جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈرصاحبزادہ طارق اللہ ،جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان، ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ اور آصف لقمان قاضی نے خطاب کیا اور قاضی حسین احمد کی انسانیت کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔جبکہ اس موقع پر جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحب زادہ طارق اللہ نے نومنتخب امیر جماعت اسلامی نوشہرہ کینٹ سے اپنے عہدے کاحلف بھی لیا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں