نوشہرہ،تعلقات میاں بیوی کے خراب،سزاواربچےٹھرگئے،سنگدل باپ نے ایک بیٹی اوردوبیٹوں کودریابردکردیا

تعلقات بیوی سے خراب ،سزاوار بچے ٹہرگئےپہلے بیٹی اور بیٹوں کو دریامیں پھینکااور پھرخود چھلانگ لگادی،دماغ نے کام چھوڑدیاتھا،میڈیاسے گفتگو

نوشہرہ(صدائے نوشہرہ /تفہیم ڈاٹ پی کےآن لائن)نوشہرہ کے علاقہ بدرشی سے تعلق رکھنے والے ظالم سنگ دل باپ نے اپنی ایک بیٹی اور دوبیٹوں کو جناح باغ میں سیر کے بہانے لاکر سوربپل سے دیا میں پھینک دیا اور خود بھی چھلانگ لگادی،تاہم سنگدل باپ دریاکی موجوں میں تیرتے ہوئے بچ نکلا جبکہ بیٹی اور دونوں بیٹے دریاکی موجوں کی نظر کردئے،سنگدل باپ کو نوشہرہ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیاہے پولیس کی تحویل میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے

اسکا کہناتھا کہ دماغ نے کام چھوڑدیا اور بچوں سمیت دریا میں چھلانگ لگادی،تاہم پولیس کے مطابق پولیس کو دئے گئے ابتدائی بیان میں اسکا کہناتھا کہ اسکی بیوی سے اسکے تعلقات اچھے نہیں تھے اور بیوی اسکا خیال نہیں رکھتی تھی ،ہسپتال میں اسکی بیوی مسماۃ(د)کے مطابق اسکا شوہر اکثر اس سے لڑتاجھگڑتااور بہنوئیوں سے گلے شکووں پر اسے بھی تشدد کا نشانہ بناتا تھا اب گذشتہ شام بچوں کو سیر کے بہانے نکالااور انہں دریاکی نظر کردی

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں