حکومت عوام کی فلاح وبہبودکیلئے تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے،شا ہ فرمان

پشاور (رپورٹ: نواب شیر) گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے کہاہے کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبودکیلئے تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے اور اس ضمن میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار گورنر نے گذشتہ روز گورنرہاؤس پشاور میں ماشوخیل پشاور،ماشوگگر اورضلع پشاورکے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین کی ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔وفودنے گورنرکی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پرگورنرشاہ فرمان کومبارکباد دی اورانہیں علاقے کے عوام کو درپیش بعض مسائل اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ گورنر نے وفد کے معروضات غور سے سنیں اور علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں