انا لله وانا الیہ راجعون۔۔مانسہرہ کے مقامی سکول میں دورانِ اسمبلی انتہائی افسوسناک واقعہ۔۔ ٹیچر اور 3طلباء جاں بحق

مانسہرہ:دوران اسمبلی لوہےکا پائپ بجلی کے تار سے ٹکرا گیا،
ٹیچر اور3 طلبا جاں بحق

مانسہرہ(تفہیم ڈاٹ پی کے آن لائن) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے علاقے کوائی کے ایک نجی اسکول میں لوہے کا پائپ بجلی کے تار سے ٹکرانے سے ٹیچر اور 3 طلبا جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا، جب ٹیچر اور طلبا اسمبلی کے دوران لوہے کے پائپ پر جھنڈا چڑھا رہے تھے کہ وہ وہاں لٹکنے والے بجلی کے تار سے ٹکرا گیا۔کرنٹ اتنا شدید تھا کہ ٹیچر اور 3 طلبا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔۔جاں بحق ہونے والے بچے چوتھی، پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طالب علم تھے، جن کی شناخت نعمان، بلال اور آصف کے نام سے کی گئی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں