خیبر پختونخوا میں وزارتوں کے معاملے پر اختلافات پھوٹ پڑے،کابینہ کی حلف برداری ایک بارپھر موخر ،اہم ترین رہنما نے اپنی پسند کی وزارت نہ ملنے پر بغاوت کردی

kp assembly
kp assembly
پشاور(تفہیم ڈاٹ پی کے آن لائن)خیبر پختونخوا میں وزارتوں کے معاملے پر اختلافات پھوٹ پڑے،کابینہ کی حلف برداری ایک بارپھر موخر ،اہم ترین رہنما نے اپنی پسند کی وزارت نہ ملنے پر بغاوت کردی،خیبر پختونخوا میں وزارتوں کے معاملے پر اختلافات کیوجہ سے کابینہ کی حلف برداری ایک بارپھر موخر کردی گئی۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں وزارتوں کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں۔شاہ محمد مشیر ٹرانسپورٹ کا عہدہ لینے پر رضا مند نہیں ہیں۔ اختلافات کے باعث نامزد وزراء کی حلف برداری مزید ایک روز موخر کر دی گئی۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی کیمطابق شاہ محمد شاہ کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہے اور حلف برداری کی تقریب وزیراعلیٰ کی مصروفیات کے باعث ملتوی کی گئی۔دوسرے مرحلے میں مزید چار وزراء شامل کیے جائیں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں