ہفتے میں ایک دن کھلی کچہری، 2 گھنٹے فون کالز پر لوگوں کے مسائل حل کروں گا! وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شاندار اعلان کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا عوامی رابطے میں مزید فروغ کا فیصلہ
ہفتے میں ایک بار کھلی کہچری‘2گھنٹے فون کالز پر مسائل حل کرنے کا اعلان

لاہور(تفہیم ڈاٹ پی کے آن لائن) وزیراعلیٰ پنجا ب سردار عثمان بزادر نے عوامی رابطے میں مزید فروغ کیلئے ہفتے میں ایک روز عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کے انعقاد کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوام سے ڈائریکٹ رابطے میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے‘جس کیلئے وہ ہفتے میں ایک دن عوامی مسائل سننے اور ان کے حل کیلئے کھلی کہچری لگائیں گے۔اس کے علاوہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ہفتے میں 2گھنٹے فون کالز پر بھی عوامی مسائل نظر ثانی کریں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں