تحریک لبیک کا بڑا احتجاجی مظاہرہ۔عوام سےکس چیزسےبائیکاٹ کرنے کامطالبہ کیا؟ جانئے – رپورٹ: شہنشاہ

تحریک لبیک کا بڑا احتجاجی مظاہرہ

نوشہرہ(رپورٹ: شہنشاہ) ہالینڈ میں پیغمبر رسول ؐ کی شان میں (نعوذ باللہ) گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف تحریک لبیک ضلع نوشہرہ سراپا احتجاج احتجاجی مظاہرین نے ہالینڈ حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اور ہالینڈ سفیر کو ملک بدر اور دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کوختم کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ بہت جلد ہالینڈ ہی میں ایک ممتاز قادری پیدا ہوجائے گا جو اس ملعون کو واصل جہنم کردے گا احتجاجی مظاہرین نے شوبرا چوک نوشہرہ میں دھرنا دیا جس کے باعث جی ٹی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہا اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی احتجاجی مظاہرے کی قیادت تحریک لبیک کے ضلعی صدر ثناء اللہ ، پیرسباق کے پیرزادہ فدا احمد اور دیگر عاشقان رسول ؐ کررہے تھے بعدازاں احتجاجی مظاہرین نوشہرہ پریس کلب پہنچے اور نوشہرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرین نے گستاخ رسول کے خلاف بڑے بڑے بینرز اٹھارکھے تھے جس پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہالینڈ کے اس گستاخانہ حرکت کا نوٹس لے اگر حکومت پاکستان نے بھی اس پر خاموشی اختیار کی تو پھر اسلام آباد کے دھرنے کی یاد دوبارہ تازہ کردیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی ہالینڈ حکومت کی گستاخانہ حرکات پر خاموشی معنی خیز ہے پاکستانی حکومت فوری طورپر ہالینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں اور پوری امت مسلمہ ہالینڈ کے مصنوعات کی خریدوفروخت سے بائیکاٹ کااعلان کریں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں