جو وژن عمران خان نے دیا ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،محمودخان

کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پرجہاد ہوگا،نوجوانوں پر چالیس فیصد وسائل خرچ کریں گے
پورے پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بنی ہے،تمام اداروں کو غیر سیاسی بنائیں گے،،،خیبر پختونخوا کے منتخب وزیراعلیٰ محمود خان

پشاور(رپورٹ: نواب شیر) خیبر پختونخوا کے منتخب وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ جو وژن عمران خان نے دیا ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پرجہاد ہوگا،نوجوانوں پر چالیس فیصد وسائل خرچ کریں گے، افسوس کہ آج مبارکباد کی بجائے تنقید کی گئی ۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں منتخب ہونے کے بعد منتخب وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ سوچ رہا تھا کہ آج خوشی اور مبارکباد کا دن ہوگا،افسوس آج مبارکباد کے بجائے تنقید کی گئی،مجھے کوئی اعتراض نہیں میرا حلقہ کھول سکتے ہیں،جو وژن عمران خان نے دیا ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پرجہاد ہوگا،میرٹ کی بالادستی ہوگی،خواتین اور اقلیت کو انکے حقوق دینگے،میگا پراجکٹس بی آر ٹی اور سوات ایکسپریس وئے جلد پورا کرینگے،نوجوانوں پر چالیس فیصد وسائل خرچ کرینگے،قبائلی عوام کی خواہش کے مطابق انکے مسائل حل کرینگے،صوبے کے لیے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے،تاریخ بنے گی تیسری مرتبہ بھی تحریک انصاف کی حکومت بنے گی،انشاء اللہ عوام کے بھروسے کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا،پورے پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بنی ہے،تمام اداروں کو غیر سیاسی بنائیں گے،منتخب وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ کوئی کام میرٹ کے بغیر نہیں ہوگا،وزیراعلیٰ کے خطاب کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں