ایم ایم اے نے سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی اور اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا

پشاور(رپورٹ: نواب شیر) متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) نے سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی اور اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ہے۔ ایم ایم کے صوبائی صدر مولانا گل نصیب خان کے مطابق پارلیمانی لیڈر شپ کے معاملہ پر ایم ایم اے میں مشاورت کا عمل جاری تھا، بعض حلقوں کی رائے تھی کہ اکرم خان درانی کو اپوزیشن لیڈر اور لطف الرحمن کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا جائے تاہم ایم ایم اے کی صوبائی قیادت اور جمعیت علماء اسلام (ف) کی صوبائی مجلس عاملہ نے مشاورت کے بعد لطف الرحمن کا نام ڈراپ کرتے ہوئے اکرم خان درانی کو پارلیمانی لیڈر کے ساتھ ساتھ اپوزیشن لیڈر کے عہدے کیلئے بھی نامزد کردیا ہے جس کے ساتھ ہی اب ان کی طرف سے جلد ہی دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا آغاز کردیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں اکرم خان درانی نے میڈیا کو بتایا کہ ایم ایم کے پارلیمانی لیڈر اور اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے وہ صوبائی اسمبلی میں بھرپور کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مشترکہ اْمیدوار سامنے لاکر صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن ممبران کی تعداد میں مزید اضافہ کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے قائد ایوان کے الیکشن کے موقع پر ایک ووٹ کا اضافہ اپوزیشن کی پہلی بڑی کامیابی ہے اور اس کے بعد کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گ

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں