عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے میاں افتخارحسین کودی جانیوالی دھمکیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور(رپورٹ: نواب شیر) عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے میاں افتخارحسین کودی جانیوالی دھمکیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،مظاہرے میں بڑی تعداد میں اے این پی کے کارکنوں نے شرکت کی،پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے میاں افتخار حسین کو دی جانے والی دھمکیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین کا کہنا تھا میاں افتخار حسین سمیت اے این پی کو سیاست سے دور کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا میاں افتخار حسین کو سیاست سے دور کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے، جسے ناکام بنائیں گے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا میاں افتخار حسین پارٹی کے ساتھ ساتھ پختونوں کا اثاثہ ہے، میاں افتخار حسین کی سیکورٹی دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔مظاہرے کے دوران مظاہرین نے تحریک انصاف حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں