پی ٹی آئی کے اہم رہنماکارات گئے بغیرسیکیورٹی کے پشاورکادورہ۔بی آرٹی کاجائزہ لیا، عوامی ہوٹل میں کھلی کچہری لگادی۔

پی ٹی آئی کے اہم رہنماکارات گئے بغیرسیکیورٹی کے پشاورکادورہ۔بی آرٹی کاجائزہ لیا، عوامی ہوٹل میں کھلی کچہری لگادی۔

پشاور(تفہیم ڈاٹ پی کے آن لائن) پی ٹی آئی کے اہم مرکزی رہنما کو بغیر کسی پروٹوکول اور پولیس گارڈ کے دیکھ عوام بھی حیران رہے۔۔حالیہ انتخابات میں شانگلہ سے الیکشن میں حصہ لینےوالے سابق صوبائی وزیرصحت و اطلاعات اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شوکت یوسفزئی نےپشاور کا دورہ کیاانہوں نے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔پشاور کے اہم ترین میگاپراجیکٹ بی آرٹی کاجائزہ لینےکےبعد رات گئے اچانک فردوس چوک میں واقع مہمند زمیدار ہوٹل پہنچے اور ساتھیوں سمیت وہاں بیٹھے رہے اس دوران انہوں نے مشہور پشاوری قہوہ نوش کیاعوام کےمسائل بھی سنے ۔ اس موقع پر مختلف نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور بھی میرااسی طرح گھر ہے جس طرح شانگلہ ان کہنا تھا کہ پشاور کے اپنے سابقہ حلقے کا احسان نہیں بھولونگامجھے پشاور کے عوام نے بڑی محبت دی ہے۔(جاری ہے)ویڈیوکے بعد

واضح رہے کہ شوکت یوسفزئی نے حالیہ الیکشن میں ضلع شانگلہ سے صوبائی نشست پر کامیابی حاصل کی تاہم خواتین کی پولنگ کی شرح کم ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن کی جانب سے فی الحال نتائج کالعدم قرار دئے گئے ہیں ۔رات گئے بغیرکسی پروٹوکول کے عوامی ہوٹل پر اہم شخصیت کی کھلی کچہری اور مسائل سننے پر عوامی وسماجی حلقوں نے پی ٹی آئی رہنما کو خراج تحسین پیش کیا

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں