کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے صفائی کی ناقص صورتحال پر بریانی کی دکان کو سیل کردیا

کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے صفائی کی ناقص صورتحال پر بریانی کی دکان کو سیل کردیا

پشاور(رپورٹ: نواب شیر)کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے صفائی کی ناقص صورتحال پر بریانی کی دکان کو سیل کردیا جبکہ گرانفروشی پر سبزی و فروٹ فروشوں کو دفتر طلب کرلیا ۔ کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رانا خاور کی ہدایت پر کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر نے آر اے بازار میں کارروائی کے دوران فروٹ فروشوں اور قصائیوں کے نرخ نامے چیک کئے سرکاری نرخ سے زیادہ ریٹ وصول کرنے پر ایک قصائی اور دو سبزی و فروٹ فروشوں کو نوٹس جاری کر کے عدالت کردیا جبکہ بریانی کی دکان میں صفائی کی ناقص صورتحال پر دکان کو سیل کردیا ۔ دوسری جانب تختو جماعت کے ساتھ واقع جوس دکان کے شاگر کی جانب سے راستے میں چلتی خواتین کے ساتھ بد تمیزی پر دکان کے مالک کو نوٹس جاری کر کے کل عدالت طلب کیا ہے ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں