مردان تخت بھائی میں کم سن بچی کی قتل/ہیومن رائٹس ڈائریکٹوریٹ نے واقعے کا نوٹس لے لیا

مردان تخت بھائی میں کم سن بچی کی قتل/ہیومن رائٹس ڈائریکٹوریٹ نے واقعے کا نوٹس لے لیا

مردان (رپورٹ نواب شیر سے) تخت بھائی میں کم سن بچی حسینہ گل سے مبینہ زیادتی اورقتل کے واقعہ کی ہیومن رائٹس ڈائریکٹوریٹ نے نوٹس لے لیا تمام متعلقہ اداروں کو واقعہ کے بارے معلومات شیئر کرنے کی فوری طور پر ہدایت جاری کر دی گئی۔مردان تخت بھائی میں گھر سے لاپتہ ہونیوالی کم سن بچی حسینہ گل کونامعلوم ملزمان نے مبینہ زیادتی اورتشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔ حسینہ گل کی لاش دوسرے دن بابا ڈھنڈاو گاوں میں کھیتوں سے برامد ہوئی واقع کو دو روز گزر جانے کے باوجود پولیس کم سن بچی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تاہم آج ہیومن رائٹس ڈائریکٹوریٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوے تمام متعلقہ اداروں کو واقعہ کے بارے معلومات شیئر کرنے کی فوری طور پر ہدایت جاری کر دی اعلامیہ میں ڈسٹرک پولیس آفیسر مردان کو کیس کے رپورٹ فوری طور پر ہیومن رائٹس ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں