کسی کا نہیں عمران خان کا پلانٹڈ بندہ ہوں،محمودخان

ہم ایک ٹیم ہیں، سب عمران خان کے سپاہی ہیں، آج عاطف خان سے ملاقات کروں گا اور متحد ہوکر کام کریں گے،نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا

پشاور(رپورٹ نواب شیر)خیبر پختوانخوا کے نامزد وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ کسی کا نہیں عمران خان کا پلانٹڈ بندہ ہوں، اس سے پہلے بھی خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت رہی ہے، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں پچھلی حکومت کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان کا کہنا تھا کہ کسی کا نہیں عمران خان کا پلانٹڈ بندہ ہوں، پی ٹی آئی کے نظریات اور عمران خان کے ساتھ ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت رہی ہے، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں پچھلی حکومت کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہیومن ڈویلپمنٹ ہو گی، جس طرح لوگوں نے دوبارہ منتخب کرایا، حکومت ختم ہونے کے بعد ساری عمر خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت ہو گی۔محمود خان نے کہا کہ اللہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ دیا ہے، مالاکنڈ ٹیکس فری زون ہے جہاں ہماری 87 کینال کمرشل زمین ہے جو میں نے خریدی نہیں بلکہ خاندانی جائیداد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ٹیم ہیں، سب عمران خان کے سپاہی ہیں، پہلے ہی کہا تھا عمران خان نے جس پر ہاتھ رکھا وہ سی ایم ہو گا، آج عاطف خان سے ملاقات کروں گا اور متحد ہوکر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آگے چلنے کی اجازت دے دی ہے اور پارٹی چیئرمین سے مشاورت کے ساتھ خیبرپختون خوا کی کابینہ تشکیل دیں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں