نوشہرہ۔ پولیوٹیم کی یرغمالی۔ پولیواہلکاروں نےعدم تحفظ کی صورت میں بائیکاٹ کااعلان کردیا

نوشہرہ۔ پولیوٹیم کی یرغمالی۔ پولیواہلکاروں نےعدم تحفظ کی صورت میں بائیکاٹ کااعلان کردیا

نوشہرہ (رپورٹ: شہنشاہ)نوشہرہ کے علاقہ حمزہ رشکہ میں خواتین پولیو ٹیم کو یرغمال بنالیا گیا پولیس نے چھاپہ مارکر ملزم کو گرفتار کردیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے خواتین پولیو ٹیم کی ارکان کو آزاد کرادیا اس سلسلے میں آرایچ سی خویشگی کے انچارج ڈاکٹر سلمان گوہر نے تھانہ رسالپور کو اطلاع دی کہ علاقہ حمزہ رشکئی میں خواتین پولیو ویکسینیشن ٹیم کو یوسف خان ولد محمداسلام سکنہ حمزہ رشکئی نے یرغمال بنارکھا ہے واقعے کے خلاف آرایچ سی خویشگی کے سٹاف اورپولیو ورکرز نے شدید احتجاج کیا اور پولیس حکام سے ٹیم کی بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا احتجاجی مظاہرین نے عدم تحفظ کے باعث پولیو مہم چلانے سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا مظاہرین نے انچارج پولیو ویکسی نیشن ڈاکٹر مجتبیٰ کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی اور کہاکہ عرصہ دراز سے نوشہرہ میں تعینات ہے اور خواتین پولیو ورکرز کو حراساں کرنے میں بھی ان کا بڑا کردار ہے اور خواتین پولیو کے لئے آنے والے سہولیات خود ہڑپ کرنے میں لگا ہے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والی خواتین پولیو ورکرز کے پیسوں پر بھی سانپ بن کر بیٹھا ہوا ہے ڈاکٹر مجتبیٰ خواتین پولیو ورکرز کو تحفظ دینے میں بھی ناکام ہوچکا ہے تاہم پولیس نے اطلاع ملنے پر حمزہ رشکئی میں چھاپہ مار کر ملزم یوسف خان ولد محمداسلام سکنہ حمزہ رشکہ کو گرفتار کرکے ان کے گھر سے خواتین پولیو ٹیم کو آزاد کردیا پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں