امریکی صدر ٹرمپ کا ٹیڑا منہ مکے سے سیدھا ہوگا.اکرم خان درانی

امریکی صدر ٹرمپ کا ٹیڑا منہ مکے سے سیدھا ہوگا.اکرم خان درانی

نوشہرہ (رپورٹ:شہنشاہ)فاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ٹرمپ کا ٹیڑا منہ مکا سے سیدھا ہوگا اس نے پاک افغان امداد کے حساب کتاب کی جو بات کی ہے ہم اس حساب کتاب دینے کیلئے تیار ہے لیکن پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران 70 ہزار شہادتوں کا حساب کون دے گا ٹرمپ کے ساتھ سفارتی اداب میں بات کرنا بھینس کے آگے بین بجانا ہے اور سفارتی اداب کی توہین ہے امریکی صدر ٹرمپ سفارتی اداب کے الف ب سے ناواقف ہے امریکی صدر نے ایسی قوم کو للکارا ہے جس کے بچے جوان اور بوڑھوں سمیت خواتین دھرتی ماں کی حفاظت کیلئے جان کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتے قاضی حسین احمد کی شخصیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تاریخ ان کی شخصیت کو ہمیشہ یاد رکھے گی قاضی حسین احمد نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور ڈکٹیٹرشپ کے خلاف جو کردار ادا کیاتھا شاید کم ہی لوگوں نے ایسی جدوجہد کی ہو ایم ایم اے کی بحالی میں قاضی حسین احمدکا ایک بہت بڑا کردار رہا تھا انہوں نے اپنی سیاسی بصیرت سے تمام مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کی اور آج بھی اس ہی کی نظرئیے پر آج ایم ایم اے دوبارہ بحال ہوگئی ہے ایم ایم اے کی بحالی قاضی حسین کی روح کو تسکین پہنچانے کا ایک تحفہ ہے ان خیالات کااظہارا نہوں نے نوشہرہ پریس کلب میں قاضی حسین احمد کی چھٹی برسی کے سلسلے میں منعقدہ تعزیتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد، ایم این اے صاحزادہ طارق اللہ، ضلعی امیر حاجی انوارالاسلام، آصف لقمان قاضی، نوشہرہ کینٹ سرکل کے صدر افتخاراحمدخان، جامعہ عثمانیہ کے مہتمم مفتی غلام الرحمن، جمعیت علماء اسلام کے ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی، پیرذوالفقار باچا، امیر جمعیت علماء پاکستان مولانا فرید، اور دیگر بھی موجود تھے اکرم خان درانی نے کہا کہ ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ایسے حالات میں ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو ملک میں جمہوریت کی بقاء اور سا لمیت اور امن وامان کے قیام کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی سے دینی جماعتوں کو تقویت ملے گی اور آئندہ الیکشن میں ایم ایم اے ہی مرکز اور صوبوں میں برسراقتدار آئے اور ملک میں نفاذ شریعت کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے گی کیونکہ عوام کی نظریں ایک بار پھر ایم ایم اے پر لگی

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں