ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرار داد جمع کرادی

پشاور(رپورٹ:نواب شیر)ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرار داد جمع کرادی گئی،وفاقی حکومت سے ٹرمپ کے بیان پر شدید رد عمل ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا گیا
خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر قرارداد جمع کرائی دی گئی۔قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ٹرمپ کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرے،کسی بھی طور ان دھمکیوں میں نہیں آنا چاہیئے،ڈومور کی دھمکیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے موثر جواب دیا جائے،قرار داد پی پی پی کے رکن اسمبلی فخر اعظم وزیر نے جمع کرائی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں