ڈی پی او نوشہرہ قاسم علی خان نے تحصیل نائب ناظم کے بیٹے پر پولیس کی جانب سے بے جا تشدد پر ایکشن

نوشہرہ(رپورٹ:شہنشاہ) ڈی پی او نوشہرہ قاسم علی خان نے تحصیل جہانگیرہ کے نائب ناظم کے بیٹے پر نظام پور پولیس کی جانب سے بے جا تشدد پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او سمیت دو اے ایس آئی سسپنڈ کردئیے انکوائری رپورٹ آنے تک سسپنڈ رہیں گے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل جہانگیرہ کے نائب ناظم حمیداللہ خٹک کے بیٹے پر ایس ایچ او انور اور اے ایس نوراسلام اور اے ایس آئی نواب نے بدترین تشدد کی تھی جس پر تحصیل نائب ناظم حمیداللہ خٹک نے ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین ادریس خٹک کو شکایت کی تھی اور بات وزیراعلیٰ تک پہنچ گئی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے فوری طورپر ڈی پی او کو ہدایات جاری کی کہ متعلقہ تھانے کے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں ڈی پی او نوشہرہ نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او سمیت دو اے ایس آئی سسپنڈ کردئیے اور ان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں