قاضی حسین احمد کی برسی، نوشہرہ میں سیمینار 5 جنوری کو ہوگا

نوشہرہ (رپورٹ:فضل نبی)۔اتحاد امت کے داعی سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمدمرحوم کی پانچویں برسی پانچ جنوری بروز جمعتہ المبارک کو منائی جائیں گی ۔ برسی کے موقع پر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے زیراہتما م ایک روزہ سیمینار منعقد ہوگا جس سے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان خصوصی خطاب کریں گے۔ نوشہرہ کینٹ کے امیر افتخار احمد کے مطابق سیمینار5 جنوری بروز جمعہ 2بجے دوپہر نوشہرہ پریس کلب میں ہو گا ۔ سیمینار کی صدارت ضلعی امیر حاجی انوار اسلام کریں گے۔ تقریب سے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب سے مہتمم جامعہ عثمانیہ مولانا مفتی غلام الرحمن، وفاقی وزیر اکرام درانی، اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین،، صاحبزادہ طارق اللہ خان ایم این اے و پارلیمانی رہنما قومی اسمبلی جماعت اسلامی بھی خطاب کرینگے۔ جبک اور قاضی حسین احمد مرحوم کی دینی اور سیاسی خد مات پر روشنی ڈالی جائے گی ۔جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ملی یکجہتی کونسل آصف لقمان قاضی،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل محترمہ ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی، مرکزی رہنما حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ایم پی اے محترمہ راشدہ ظفر بھی شرکت کرینگی۔تقریب میں جماعت اسلامی سرکل نوشہرہ کینٹ کے نومنتخب امیر افتخار احمد خان نومنتخب کابینہ کے ہمراہ حلف بھی اٹھائیں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں